۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ضلع غازی پور

حوزہ/ مسجد میثم تمار ٹنڈواں ضلع غازی پور میں ختم قرآن کے بعد نزول قرآن کی مناسبت سے جشن قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا جس میں امام جمعہ و جماعت مولانا محمد شاہد ریاضی نے مؤمنین سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مسجد میثم تمار ٹنڈواں ضلع غازی پور میں ختم قرآن کے بعد نزول قرآن کی مناسبت سے جشن قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا محمد شاھد ریاضی امام جمعہ و جماعت نے مؤمنین سے خطاب کیا۔

مولانا نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک قرآن کریم کی بہار کو مہینہ ہے اس مہینہ میں قرآن کریم کی تلاوت کثرت کے ساتھ کرنی چاہئے، نیز معانی و مفاہیم پر بھی نظر رکھنی چاہئے،کیوں کہ قرآن عالم بشریت کی نجات کا ضامن ہے ۔

صوبہ اترپردیش ضلع غازی پور میں جشن نزول قرآن کا انعقاد

انہوں نے کہا؛ قرآن ہدایت ہے اسکے بغیر انسان کی کامیابی ناممکن ہے رسول اکرم (ص) کہ نگاہ میں امت مسلماں میں سب سے بہتر و افضل وہ انسان ہے جو خود قرآن سیکھے اور دوسروں کو سیکھائے، کیونکہ قرآن مجید اجتماعی اور انفرادی زندگی جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے۔

جشن کے بعد قرآن مجید ختم کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مؤمنین کرام کے تعاون سے انعام تقسیم کیا گیا نیز حوزہ علمیہ امام حسن عسکری (ع) کی جانب سے شھادت نامہ تقسیم کیا گیا، جشن تقریبا 11 بجے رات تک جاری و ساری رہا ،جشن کے اختتام پر نذر مولا تقسیم کی گئی اس جشن میں اہل تشیع اور اہل تسنن دونوں فریق نے شامل ہو کر جشن کو کامیاب بنایا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .